سپاہی وارث خان شہید کو  مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور :  کو شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے سپاہی وارث خان شہید کو  مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ 

سپاہی وارث خان شہید (عمر 27 سال، ساکن کرک) اپنے آبائی علاقےمیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔  شہیدکی نماز جنازہ میں فوجی افسران، جوان ،رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

سپاہی وارث خان  16 اکتوبر 2023  کو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے۔ سپاہی وارث خان نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور والدین چھوڑے ۔ 

دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور حوصلے متزلزل نہیں ہو سکتے۔  دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔