محسن نقوی نے ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹوں میں قیمتیں کم کرنے کا الٹی میٹم دیدیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں دس سے پندرہ فیصد کمی کروا دی، جن ٹرانسپورٹروں نے اب تک کرائے کم نہیں کئے ان کو  48 گھنٹوں میں قیمتیں کم کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

 گزشتہ روز پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور اور دیگر شہروں میں بڑے ٹرانسپورٹروں نے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر انٹر سٹی کرایوں میں دس سے بیس فیصد تک کمی کر دی ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور اور فیصل آباد میں لاری اڈوں پر خود جا کر ٹرانسپورٹروں سے ملاقاتیں کیں اور نجی بسوں اور ویگنیوں میں سفر کرنے والے شہریوں سے کرایوں میں کمی کے متعلق براہ راست تصدیق کی ۔

بعض ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کرنے پر  وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے  ٹرانسپورٹرز کو  کرایوں میں کمی کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے،

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر گزشتہ روز لاہور میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں، فیصل آباد کے ٹرانسپورٹرز نے وزیر اعلیٰ کے الٹی میٹم کو سنجیدہ نہ لیا، کرایہ جات جوں کے توں موجود، کرایہ جات جوں کے توں موجود ہیں، جی ٹی ایس پر موجود مسافر بولے جڑانوالہ کا کرایہ پہلے بھی 130 تھا اب بھی 130 روپے ہی ہے، نگران وزیر اعلیٰ ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کریں، سرگودھا، بھکر، ننکانہ، میانوالی، پتوکی، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لاہور، سمندری کے کرایہ جات میں کمی نا آسکی.

نگران وزیراعلی محسن نقوی دو روزہ دورے پر فیصل آباد میں موجود ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کردی۔