ہسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا ایکشن لے لیا

ہسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا ایکشن لے لیا
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ابتدائی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے نشتر اسپتال ملتان کے واقعے پر  سخت ایکشن لیا، اس واقعے میں غفلت کا مظائرہ کرنے والے متعلقہ تھانوں کے 2 ایس ایچ اوز سمیت 3 ڈاکٹرز اور 3 ملازمین کو  معطل کردیا۔
  نشتر ہسپتال ملتان پر لاشوں کے واقعے پر وزیراعلیٰ پرویز الہٰی  نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔ ایس ایچ او تھانہ  شاہ رکن عالم کالونی عمر فاروق اور ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سعید سیال کو معطل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر مریم اشرف، ڈاکٹر عبدالوہاب اور ڈاکٹر سیرت عباس سمیت ملازمین غلام عباس، محمد سجاد ناصر اور عبدالرؤف کو بھی معطل کردیا ۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اس گھناؤنے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، کسی بھی صورت میں لاشوں کے ساتھ ایسا برتاؤ قبول نہیں ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر