ضمنی انتخابات میں بدترین شکست :نواز شریف کاپارٹی قیادت پر اظہاربرہمی

Nawaz Sharif
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی بدترین شکست پر نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی بدترین شکست پر پارٹی میں ہلچل مچ گئی، پارٹی سربراہ نواز شریف نے قیادت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف پارٹی قیادت کی کارکردگی سے نالاں ہیں اور انہوں ںے لیگی وزرا اور عہدے داروں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے اعلی قیادت سے ضمنی انتخابات میں شکست کی فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت کی جانب سے نواز شریف کو ضمنی انتخابات میں شکست کی ابتدائی رپورٹ ارسال کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ، بجلی کے بھاری بل، پارٹی کا مفاہمانہ بیانیہ اور قیادت کی عدم دلچسپی شکست کی وجوہات بنیں۔