دماغ کی 9گھنٹے کی طویل سرجری کے دوران مریض باجا بجاتا رہا

The patient continued to regurgitate during brain surgery
کیپشن: The patient continued to regurgitate during brain surgery
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اٹلی میں دماغ کی 9گھنٹے کی طویل سرجری کے دوران مریض باجا بجاتا رہا ۔

تفصیلات کےمطابق 9گھنٹے طویل سرجری کے دوران ایک مریض  سیکسوفون (موسیقی کا ایک آلہ) پر من پسند دھنیں بجاتا رہا۔ڈاکٹر کی جانب سے 35 سالہ موسیقار کے دماغ میں رسولی تشخیص کی گئی تھی جس کی سرجری کیلئے وہ اسپتال آیا۔

9 گھنٹے پر مشتمل دماغی سرجری کے دوران مریض نے 1970 کی دہائی کا مشہور گانا لوو اسٹوری کی دھن بجائی اور ساتھ ہی وہ اٹلی کے قومی ترانے کی دھن بھی بجاتا رہا۔ سرجری کے دوران مریض کو بے ہوش نہیں کیا گیا تاکہ سرجن کو یقین رہے کہ مریض کے اعصاب فعال ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ز نے کہا کہ موسیقار کی دماغی سرجری کامیاب رہی اب وہ ایک عام صحت مند فرد جیسی زندگی گزار سکتا ہے۔