گُراں فروشوں کی شامت، چیف سیکرٹری کا بڑا حکم

Kamran Ali Afzal
کیپشن: Chief Sectary Punjab
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی آٹے اور چینی کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت، کہتے ہیں کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے۔
 چیف سیکرٹری کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں آٹےاور چینی کی مقررہ نرخوں پر فروخت اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے آٹے اور چینی کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے انتظامی اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔کامران علی افضل نے کہا کہ موثر انتظامی اقدامات کے باعث صوبہ میں آٹا اورچینی کی قیمت میں واضح کمی آئی ہے۔

آٹے اور چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے صنعت، خوراک کے سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام کیلئے انتظامی اقدامات کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔

اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری نےکرپشن میں ملوث مارکیٹ کمیٹیوں کے اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن کا حکم دے دیا۔