محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Rain
کیپشن: Rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیراوراسلام آباد میں چند مقامات پرتیزہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، شام یا رات کے دوران تیزہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   موسم خشک رہے گا،خطہ پو ٹھو ہار، دیر،چترال،سوات،ایبٹ آباد،  مانسہر ہ،پشاور، مر دان،کوہاٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین ،فیصل آباداور لاہور میں بادل برسنے کو تیار ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر    اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں موسم سرد رہے گا، گلگت بلتستان اور  آزادکشمیرمیں   مطلع جزوی ابرآلود رہنے  کی توقع ہے ۔

Sughra Afzal

Content Writer