33 ارب سے زائد کی سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف

Land mafia
کیپشن: Land mafia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دیو سماج روڈ (رائو دلشاد) مال مفت دل بے رحم،سرکاری اراضی سے قبضے واگزار کرانے کے ضلعی انتظامیہ اور اینٹی کرپشن کے دعوے صرف زبانی جمع خرچ ثابت ہوئے۔

صوبائی اور وفاقی اداروں کی 33 ارب 61 کروڑ 36 لاکھ کی سرکاری زمین سے بااثر شخصیات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے زیر قبضہ ہونے کا انکشاف، اربوں مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضے کی رپورٹ سٹی42کوموصول ،قبضوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق شہرکی 535 ہاؤسنگ اسکیموں میں 33 ارب 61 کروڑ 36 لاکھ 75 ہزار مالیت کی 4 ہزار 59 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ ہے۔ہاؤسنگ سکیموں میں پنجاب حکومت کی ایک ہزار 148 کنال 6 مرلہ پر مافیا قابص ہیں۔ 

متروکہ وقف املاک بورڈ اور وفاقی حکومت کی 606 کنال 7 مرلہ اراضی پر قبضے ہیں وفاقی و صوبائی حکومت کی مجموعی طور پر ایک ہزار 754 کنال 13 مرلہ اراضی پر مافیا قابص مختلف موضع جات میں کھالوں کی 2ہزار 305 کنال اراضی مختلف ہاؤسنگ اسکیموں کے زیر استعمال ہے، تحصیل سٹی میں 62 ہاؤسنگ سوسائٹیز نے 5 ارب 32 کروڑ 40 مالیت کی 665 کنال 10 مرلہ اراضی ہڑپ کر رکھی ہے۔ تحصیل ماڈل ٹاؤن کی 165 ہاؤسنگ سوسائٹیز نے 15 ارب 23 کروڑ 75 لاکھ 75 ہزار مالیت کی 2ہزار 12 کنال ہڑپ کرارکھی ہے۔

تحصیل کینٹ میں 7 ہاؤسنگ سوسائٹیز نے 34 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار مالیت کی 59 کنال 19 مرلہ ہڑپ کرلی تحصیل شالیمار میں 81 سوسائٹیز نے ایک ارب 83 کروڑ 82 لاکھ مالیت کی 175 کنال 10 مرلہ سرکاری اراضی ہتھیارکھی ہے، تحصیل رائیونڈ میں 220 ہاؤسنگ سوسائٹیز نے 10 ارب 86 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار مالیت کی ایک ہزار 146 کنال 12 مرلہ سرکاری اراضی ہڑپ کرا رکھی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer