عید میلاد النبی ﷺ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

عید میلاد النبی ﷺ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 19 اکتوبر بروز پیر جبکہ 12ربیع الاول 30 اکتوبر بروز جمعہ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

لاہور سمیت ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 19 اکتوبر جبکہ عید میلاد النبی ﷺ 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی۔ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین نے اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شرکت کی۔

 12 ربیع الاول کے حوالے سے شہر بھر میں جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ عاشقان رسول ﷺ گھروں، بازاروں اور مارکیٹوں کی سجاوٹ کریں گے اور عید میلاد النبی ﷺ  کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ عید میلاد النبی ﷺ پر شہر میں سرکاری عمارتوں اور شاہراہوں پر بھی چراغاں کیا جائے گا۔