(جمال الدین جمالی) سیشن عدالت نے سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسر کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 29 اکتوبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف نے سابق انسپکٹرعابد باکسرکی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں عابد باکسر کو 5 مقدمات میں بے گناہ قرار دیاگیا۔ عدالت نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 29 اکتوبر تک توسیع کردی۔
عابد باکسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے گناہ تھا، جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا، اس کے باوجود شامل تفتیش ہوا، اب پولیس نے بھی مجھے بے گناہ قرار دے دیا۔