راولپنڈی میں سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کے کرپشن کیس میں وارنٹ گرفتاری نکل گئے۔
راولپنڈی میں اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے آج چوہدری فواد حسین کے کرپشن کیس مین گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔
چوہدری فواد حسین پر اپنے حلقہ انتخابی میں سڑک بنانے کے نام پر زمین کی شہری سے زبردستی منتقلی کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ چل رہا ہے۔
چوہدری فواد حسین کو بار بار طلبی کے باوجود مقدمہ کی سماعت میں پیش نہ ہونے پر انسداد بدعنوانی عدالت کے جج نے آج ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جج نے طریقہ کار کے مطابق مقدمہ کی سماعت سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر چوہدری فواد حسین کی مذمت کی جو خود ایک قانون دان ہیں۔
چوہدری فواد حسین کے کرپشن کے مقدمہ کی سماعت اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج خاور رشید کی عدالت نے کی۔