ویب ڈیسک:عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہواہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 083ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 30ہزار 662روپے اوردس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 69ہزار 223روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپےاضافے کے ساتھ 5ہزار 368روپے کی سطح پر آگئی ہے۔