ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان کی سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد

اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان کی سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان کی سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت پنجاب حکومت کے سینئر لاء افسران  نے بھرپور شرکت کی۔ 

  پنجاب حکومت کے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد عثمان خان کی سالگرہ کے موقع پر ایک  سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ قانون کے متعدد سینئر افسران، وکلاء اور قانونی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ شرکاء نے پھول پیش کیے اور محمد عثمان خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل   پنجاب قمرالزمان قریشی ،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل ملک عمر طاہر نے شرکت کی ،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی ،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سید علی عباس،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل زرگام خان ،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل وقار سعید خان ،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سید حماد افتخار  سالگرہ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں شامل تھے،ملک احسن اشرف کھوکھر ایڈوکیٹ سمیت دیگر لاء افسران اور وکلاء بھی تقریب میں موجود تھے،تقریب میں شرکاء نے محمد عثمان خان کی قانونی خدمات، پیشہ ورانہ دیانت داری، اصول پسندی اور شفافیت کو بھرپور انداز میں سراہا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ محمد عثمان خان نوجوان وکلاء کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ،ان کی بردباری، قانونی مہارت اور مضبوط گرفت انہیں محکمہ قانون میں ممتاز مقام دیتی ہے،وہ ہمیشہ پیشہ ورانہ معیار اور دیانت داری کو مقدم رکھتے ہیں ، محمد عثمان خان کو  یےمبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، متعدد لاء افسران اور وکلاء نے محمد عثمان خان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ شرکاء نے ان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں اور ترقی کی دعا بھی کی۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں محمد عثمان خان نے تمام شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Ansa Awais

Content Writer