(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کر گئے۔
شگفتہ اعجاز نے یہ افسوسناک خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کرتے ہوئےمرحوم کے لیے دعا کی درخواست کی۔
گزشتہ برس اداکارہ کے شوہر یحییٰ صدیقی کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے جس کے بعد انہوں نے چند ماہ کیلئے شوبز اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی تھی۔
اداکار جنید خان، خالد انعم، ژالے سرحدی، لیلیٰ واسطی اور صائمہ قریشی سمیت کئی ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے شگفتہ اعجاز کے بھائی کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔