لاہور پولیس کا فیس بک پیج ہیک ہو گیا

Lahore Police Facebook hacked, City42, Lahore Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور پولیس کا فیس بک آفیشل پیج ہیک کر لیا گیا ۔

لاہور پولیس کی جانب سے فیس بک پر شہریوں کو معلومات کی بروقت فراہمی کیلئے کیپیٹل سٹی پولیس لاہور کے نام سے ایک پیج بنایا گیا تھا، جس کے 61 ہزار سے زائد فالوورز تھے ۔۔۔ آج لاہور پولیس کی جانب سے اپنے دوسرے آفیشل پیج لاہور پولیس آپریشنز ونگ پر یہ اطلاع دی گئی ہے کہ کیپیٹل سٹی پولیس لاہور فیس بک پیج ہیک ہو چکا ہے ۔۔۔ اس فیس بک پیج پر موبائل خدمت مراکز کے شیڈول اور اوقات کار کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی تھیں ۔۔۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں اور شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر کئے جانے والے تازہ ترین اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے ۔۔۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس فیس بک انتظامیہ اور پی ٹی اے سے رابطے میں ہے اور مسئلے کے حل کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں