لاہور میں کم عمر بچوں کے ڈرائیونگ کرنے پر 1632 مقدمات درج

Lahore Traffic Police, Underage drivers in Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور ٹریفک پولیس نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر  انڈر ایج ڈرائیونگ میں ملوث 1632 بچوں پر مقدمات درج کروا دیئے ہیں۔

لاہور میں ڈیفینس کے علاقہ مین کم عمر ڈرائیور کے گاڑی کو ٹکر مار کر چھ افراد کو ہلاک کر دینے کے واقعہ کے بعد  ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیونگ کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

گزشتہ 04 روز میں 1632 مقدمات درج کئے گئے اورسینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند  کر دی گئیں۔

لاہور ٹریفک پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کو گاڑی،  موٹرسائیکل دینے والوں کےخلاف بھی مقدمہ درج ہوگا، بغیر لائسنس گاڑی موٹرسائیکل والوں پر بھی مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں، 

سی ٹی او لاہور نے خبردار  کیا کہوالدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں، سی ٹی او لاہور 

کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں۔ اب کم عمر ڈرائیورز کیخلاف ایف آئی آر درج ہو گی۔ والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔