ورلڈ کپ فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی قسمت کا فیصلہ ٹاس کرے گا

World Cup Final, Australia vs India, ICC World Cup, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی رپورٹر: ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ملک کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو ہو گا۔ اس میچ میں بھارت کو پانچ بار عالمی چیمپئین رہ چکے آسٹریلیا کا سامنا ہے جس کے سامنے  بڑے میچ میں بھارت ہمیشہ ایک کمزور ٹیم ثابت ہوتا ہے

آئی سی سی  ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نےجنوبی افریقا کو آسانی سے شکست دینے کے بعد ورلڈکپ 2023 کیلئے کوائیفائی کیا ہے جبکہ بھارت پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو آسانی سے ہرا کر فائنل میں پہنچا تھا۔

بھارت کی ٹیم چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھل رہی ہے اور دو مرتبہ یہ ٹائٹل جیت چکی ہے جبکہ  آسٹریلیا پانچ مرتبہ ورلڈ کپ جیت چکا ہے  اور آٹھویں مرتبہ فائنل کھیل رہا ہے۔

 
آئی سی سی ورلڈ کپ کے حالیہ میلہ میں بھارت کو محض تین حوالوں سے معمولی برتی حاصل ہے، ایک یہ کہ انڈیا کے ٹاپ بیٹر کوہلی اس وقت تک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بیٹر ہیں اور  ٹاپ باؤلر شامی اس ورلڈ کپ مین سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔دوسرے یہ کہ احمد آباد میں سٹیڈیم میں صرف انڈیا کے پرستار میچ دیکھنے آئیں گے اور وہاں وکٹ بھارتی کھلاڑیوں کی ضرورت کے مطابق بنائی جائے گی۔ آسٹریلیا کے متوازن ترین ٹیم ہونے اور بھارت کے بہترین پرفارمنس دینے والی ٹیم ہونے میں دو رائے نہیں ہیں تاہم ورلڈکپ کا چیمپئن کون بنے گا اس کا فیصلہ اتوار کو ہی ہوگا  اور درحقیقت اتوار کو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اس سال جو ون ڈے سیریز انڈیا میں کھیلی گئی وہ بھارت نے دو ایک سے جیت لی تھی اور 2022 میں ایسی ہی تین میچوں کی سیریز  آسٹریلیا نے جیتی تھی۔ آسٹریلیا نےحالیہ دو برس کے دوران بھارت کی وکٹوں پر بھارت سے جتنے میچ ہارے اتنے کی میچ جیتے  بھی ہیں۔ اس طرح کہا جا سکتا ہے کہ ہوم کراوڈ اور ہوم  گراونڈ کے معاملہ میں آسٹریلیا کسی بھی دوسری ٹیم سے بہتر انداز سے بھارت کا مقابلہ کر سکتا ہے۔اعداد و شمار کچھ بھی تصویر پیش کریں اور بھارتی اور آسٹریلیا کے مداح کچھ بھی پیشین گوئیاں کریں، دونوں ٹیموں کی صلاحیتوں اور قسمت کا پتہ پرسوں اتوار کے روز ہی ہو گا اور  بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں ورلڈکپ فائنل میں آمنے سامنے آئیں گی۔ اور جو کچھ بھی ہو گا اس کا کافی حد تک دارومدار ٹاس پر ہو گا۔ 


واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت 2003 کے آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں مدمقابل آئے تھے جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔