ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سیف علی خان کے بیٹے کی بھی بالی ووڈ میں انٹری کی تیاری  

  بالی ووڈ ،سیف علی خان ، رنویر سنگھ ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)    اگلے برس کرن جوہر کی بڑی بجٹ کی فلم میں سیف علی خان کے بیٹے، ابراہیم علی خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔

بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق چھوٹے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کو بالی ووڈ میں لانچ کیے جانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

ابراہیم علی خان اس وقت کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرن جوہر بھارتی فوجیوں کی زندگی پر ایک فلم بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں جس کی ہدایت کاری کے فرائض بومن ایرانی کے بیٹے کیاوز ایرانی انجام دیں گے۔

فلم میں ابراہیم علی خان مرکزی کردار ادا کریں گے، یہ فلم 2023 کے آخر یا 2024 کے اوائل میں ریلیز کی جائے گی۔