ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل واوڈا نیب راولپنڈی پہنچ گئے

Faisal Vawda
کیپشن: Faisal Vawda
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فیصل واوڈا قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی پہنچ گئے، نیب کی ٹیم ان سے سوالات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا سے برطانیہ سے آنے والے 190 ملین پاؤنڈز سے متعلق سوال کیے جائیں گے۔فیصل واوڈا سے 3 دسمبر 2019 کے کابینہ اجلاس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

نیب نے کہا تھا کہ فیصل واوڈا کو 190 ملین پاؤنڈ کی برطانیہ سے پاکستان کے نجی اکاؤنٹ میں منتقلی سے متعلق بُلایا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے فیصل واوڈا کو آج پیش ہونے کے لیے طلب کیا تھا۔