ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ وہ ایک دو روز میں میڈیا سے بات کریں گے۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نوازشریف نے سوالوں کے جواب دینے سےگریز کیا اور کہا کہ وہ ایک دو روز میں پیشرفت کے بعد میڈیا سے بات کریں گے۔
سابق وزیراعظم سے پوچھا گیا تھا کہ کیا کوئی بڑی پیشرفت ہونے والی ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں،کہہ کر میاں نوازشریف دفتر سے گھر روانہ ہوگئے۔