امریکی فو رسز مسلمانوں میں مقبو ل ایپس کا ڈیٹا خریدنے لگیں

امریکی فو رسز مسلمانوں میں مقبو ل ایپس کا ڈیٹا خریدنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) امریکی فوج کی جانب سے مسلمانوں کی کڑی نگرا نی کا انکشا ف،نئی تحقیقاتی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ امریکی فوج مسلمانوں میں مقبول موبائل ایپس کا ڈیٹا خرید رہی ہے،جس کو کسی بھی وقت مسلم فو بیاکیخلا ف استعما ل کیا جا سکتا ہے۔یہ ایپس مسلم ور لڈ میں بہت مقبو ل ہیں۔ان ایپس کی مدد سے مسلم کمیو نٹی کی ایک ایک حر کت پر نظر رکھی جا تی ہے۔اور اگر خطرہ محسو س ہو تو فو ری طو ر پر آپریشن کا آپشن بھی استعما ل کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ٹیکنالوجی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی ملٹری،”قرآن ایپ”، ‘’مسلم پرئیر” یا ‘’مسلم پرو” یا اس سے ملتی جلتی ایپس کا ڈیٹا خرید رہی ہے۔ رپو رٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایپس مجموعی طور پر 9 کروڑ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہیں۔امریکی فوج نے میڈیا رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیٹا دیگر ممالک میں سپیشل فورسز کے آپریشن میں استعمال ہوتا ہے۔

یا د رہے کہ ان ایپس کو ڈا ﺅن لو ڈ کرنیوا لے صارف کی ہر قسم کی سر گرمیاں فو ن نمبرز،رجحانات وغیرہ کا فو ری پتہ چلا یا جا سکتا ہے۔ان ایپس کو کئی مسلم مما لک میں بہت پسند کیا جا تا ہے۔