ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آگ لگنے کے واقعات تھم نہ سکے،نولکھا بازار میں لاکھوں کا نقصان

آگ لگنے کے واقعات تھم نہ سکے،نولکھا بازار میں لاکھوں کا نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی : نولکھا بازار میں کارپٹ کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ، آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا مگر لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو کو اطلاع ملی کہ نولکھا کے علاقے میں کارپٹ کہ دکان میں آگ لگ گئی ہے جس پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے لئے آپریشن شروع کردیا ، دکانداروں کا کہنا تھا کہ ریسکیو کو بروقت اطلاع کرنے کے باوجود ریسکیو کے اہلکار تیس منٹ بعد موقع پر پہنچے۔

 دوسری جانب ریسکیو کا کہنا تھا کہ نولکھا بازار میں تجاوزات کی بھرمار ہونے کے باعث ریسکیو کی گاڑیوں کو موقع پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ ریسکیو کا کہنا تھا کہ تین منزلہ کارپٹ کہ دکان میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ لگی ، آگ بجھانے میں ریسکیو کی پانچ گاڑیوں اور بیس ریسکیو کے اہلکاروں نے حصہ لیا ، آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا مگر لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔

واضح رہے کہ چند روزقبل گلبر گ میں واقع حفیظ سنٹر پلازے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس  پلازے میں واقع دکانوں میں موبائل فون، کمپیوٹر سمیت الیکٹرانکس سامان کوئلہ بن گیا جبکہ پلازے کی چھت پر پڑے ڈیزل کے ڈرم جو جنریٹرز کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں، نے بھی آگ پکڑ لی۔جس میں حفیظ سنٹر سے 25 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا تھا،

دوسری جانب شاپنگ پلازے کے تاجر شکوہ کناں نظر آئے تھے، سامان جلتا دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں نم ہوتی رہیں۔