(سٹی42)کوروناکی دوسری لہرقاتل ثابت ہورہی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹے میں مزید19 اموات اور 2ہزار128کیسزرپورٹ ہوئے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی نے کرونا کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہرنے ملک میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ایک روز میں مزید 2ہزار128کیسزرپورٹ ہوگئے، جس کے بعدایکٹو کیسزکی تعداد 28 ہزار48 ہوگئی۔ لاہورکی سیشن اورسول کورٹ کےدوججزمیں کوروناکی تصدیق ہوگئی۔ کورونا نے مزید 19جانیں بھی لےلیں جس کے بعداموات کی مجموعی تعداد 7ہزار160ہوگئی۔ کورونا سے متاثرہ 206 مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔
کورونا کے بڑھتے حملوں کو روکنےکیلئے قومی رابطہ کمیٹی نےاہم فیصلےکئے۔ماسک کااستعمال لازمی جبکہ ملک بھرمیں جلسےجلوس اوربڑےاجتماعات پرپابندی لگادی گئی۔شادی یاکوئی بھی ایونٹ کھلےمیدان میں ہوگاجہاں صرف300مہمانوں کی اجازت ہوگی۔شادی ہال مالکان کاکہناہےکہ کھلےمقامات پرشادیوں کےفنکشن مشکل ہوجائیں گے۔اوپن ایریامیں بچےاوربزرگ افرادبیمارپڑجائیں گے۔حکومت سخت ایس اوپیزکیساتھ شادی ہالزمیں ہی فنکشن کرنےدے۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق کورونا کی دوسری لہر نےخطرے کی گھنٹی بجادی، این سی اوسی نے بھی وبا سے نمٹنے کے لئے بڑے فیصلے کرلئے، سکولوں میں سردیوں کی تعطیلات بڑھانے پر غور، ایک ہفتہ مانیٹر کیا جائے گا، کاروبار بند نہیں ہو گا، مساجد، فیکٹریوں اور دکانوں میں ایس اوپیز پرعمل لازم ہوگا،شادی سمیت کسی بھی ان ڈور فنکشن پر پابندی، آؤٹ ڈور 300سے زائد افراد جمع نہیں ہوں گے، کھانا ڈبوں میں ملے گا، حکومت نے ملک میں جلسے بھی ختم کر دیئے جبکہ اپوزیشن کا فیصلہ باقی ہے۔
دوسری طرف این سی اوسی نےمارکیٹیں رات8بجےبندکرنےکی تجویزدیدی۔تمام مارکیٹیں ہفتےمیں ایک دن مکمل بندرکھنےکی تجویزبھی دی گئی۔
گزشتہ روزلاہور میں مزید 2 افراد لقمہ اجل بنے، شہر کےمختلف ہسپتالوں میں 183 مریض زیرعلاج، 78 آئی سی یو، 12 وینٹی لیٹر پر زندگی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔وبا عدالتوں میں بھی پہنچ گئی، 2 سیشن جج ملک آصف اور سمارا جبار ہوئے کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر سول ایوی ایشن عامر ملک، پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر میاں سہیل بیمار، پنجاب اسمبلی ملازمین کے ٹیسٹ جاری ہیں، 10 نئے کیس سامنے آ ئے۔