مغلپورہ، ڈور پھرنے سے ایک شخص جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

مغلپورہ، ڈور پھرنے سے ایک شخص جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) مغلپورہ کے علاقے میں  پتنگ کی ڈور  گلے پر پھرنے سے ایک شخص جاں بحق، ایس ایچ او معطل، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

مغلپورہ میں قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی،  نوجوان کی ہلاکت پرو زیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اوسے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے، سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے ایس ایچ او مغلپورہ مدثر اللہ خان کو فوری طور پر معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید کو معاملہ کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا، اس سے قبل 20 اکتوبر کو بھی ساندہ میں 20 سالہ عثمان نامی نوجوان ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer