ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری نثار بات مان لیتے تو حالات کچھ اور ہوتے: شیخ رشید

چودھری نثار بات مان لیتے تو حالات کچھ اور ہوتے: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مسائل نوازشریف سے جہیز میں ملے، چودھری نثار نے ٹرین مس کردی ہے اب وہ ن لیگ میں ہیں نہ پی ٹی آئی میں، سکنجین اور فالودے والوں کے سر پر کھیلنے والے جیل میں ہوں گے۔

  تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر چودھری نثار انکی بات مان لیتے تو حالات کچھ اور ہوتے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چودھری نثار نے ٹرین مس کر دی ہے وہ ن لیگ میں ہیں نہ ہی پی ٹی آئی میں، عمران خان کو پچھلی حکومت کے مسائل جہیز میں ملے فالودے والوں کے سر پر کھیلنے والے جیل میں ہوں گے۔   شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کا گند صاف کرنے کے لئے سو دن ناکافی ہیں مارچ  تک جھاڑو پھر جائے گا فالودے اور ویلڈنگ والوں کے پیچھے چھپنے والے جیل میں ہوں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہا کہ جس نے کرپشن کی ہے اسے ہی سزا ملے گی ہمارے صفوں میں کرپٹ لوگوں کو ڈبل ڈوز ملنی چاہئے۔ جس نے گاجریں ان کو پھکی ملنی چاہیے ہمارے ساتھ کرپٹ لوگوں کو ڈبل سزا ملنی چاہیے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی آسان کام نہیں لیکن کچھ ملکوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس آ رہی ہے، ریلوے میں بھی جو افسر کام نہیں کریں گے انکو گھروں میں بھیج دیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer