پنجاب حکومت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن میں سرد جنگ چھڑگئی

پنجاب حکومت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن میں سرد جنگ چھڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) تبدیلی سرکارکی پھرتیاں اور مسافر خانوں کی تعمیرمیں جلدبازی میں کسی مسافر خانے کا ٹینڈر جاری نہیں کیا،اور کسی اراضی کےحصول میں قانون شکنی کاانکشاف ہوا،جبکہ  پنجاب حکومت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے درمیان سردجنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے درمیان لاری اڈا کے مسافر خانےکی اراضی پر سردجنگ کاسلسلہ جاری ہے، پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کاحکم تسلیم کرنے کےلیےقانون اورقواعدوضوابط کونظرانداز کردیا، جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے مسافر خانے کی اراضی کا این او سی جاری کرنے سے انکارکردیا، لارڈمیئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کےچیف انجینئر ایل ڈی اےکو جاری کیےگئےمراسلہ کے مطابق پنجاب حکومت نے لاری اڈا کی ایک کنال اراضی ایکوائر کرنے کےلیے قانونی پہلوؤں کو نظر انداز کیا۔

پنجاب حکومت نےکوئی ٹھوس منصوبہ بندی کی اور نہ ہی اراضی منتقلی کے قانون کو ملحوظ خاطر رکھا، میٹروپولیٹن کارپوریشن بادامی باغ لاری اڈا کی اراضی ایل ڈی اے کو منتقل کرنےکی مجازنہیں، مبشر جاوید نےواضح کیاکہ 2016 ریونیو رولز کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نےمجوزہ اراضی پرقائم بس اسٹینڈکا ٹھیکہ 30جون 2019تک نیلام کررکھاہے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اراضی کےحصول کےلیے لوکل گورنمنٹ اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہاؤس کی منظوری بھی درکار ہوتی جونہیں لی گئی،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کےتحت پنجاب حکومت کولوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بغیراراضی کی منتقلی نہیں ہوسکتی۔

پنجاب حکومت نے لاری اڈا کی ایک کنال اراضی پر مسافر خانے کی تعمیر کی منصوبہ بندی کررکھی ہے،بادامی باغ لاری اڈا سمیت شہر میں پانچ مسافر خانوں کی تعمیرکامنصوبہ بنایا گیا،جبکہ بالمقابل داتادربار اورریلوے اسٹیشن کےمسافر خانوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer