سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بورڈ تحلیل کردیا

 سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بورڈ تحلیل کردیا
کیپشن: City42 - SC, CJP,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بورڈ  تحلیل کردیا، دو ہفتوں میں نیا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت بھی کردی۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت بورڈ کے ممبر حسین نقی سمیت دیگر پیش ہوئے۔ اونچی آواز میں بات کرنے پر چیف جسٹس پاکستان نے ممبر بورڈ حسین نقی پر اظہار برہمی کیا۔

چیف جسٹس نے حسین نقی سے استفسار کیاکہ چیئرمین بورڈ جسٹس عامر رضا سے بدتمیزی کیوں کی۔ جس پر حسین نقی نے معذرت کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئےکہ یہ ادارہ ریگولیٹر ہے یہاں بھی سیاست ہو رہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بورڈ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق تشکیل دیا گیا۔ طریقہ کار کے مطابق ممبران کی نامزدگی کی گئی جس کی وزیر اعلی نے منظوری دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بورڈ غیر جانبدار اور آزاد ہونا چاہیے۔

سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار و ممبر بورڈ شفقت محمود چوہان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ممبر حسین نقی اور عامر رضا کی تلخ کلامی کا دیگرممبران سے کوئی تعلق نہیں۔ حسین نقی نےخودمستعفی ہونے کا کہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سے بڑی امیدیں تھیں۔ آپ نے بورڈ میں کیسے کیسے لوگ شامل کر رکھے ہیں۔ 

چیف جسٹس نے بہترین شہرت والے افراد کو شامل کر کے دو ہفتوں میں نیا بورڈ آف کمیشن پنجاب ہیلتھ کیئر تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئےسماعت ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer