ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے سپورٹس کمپلیکس منصوبے کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا

پنجاب حکومت نے سپورٹس کمپلیکس منصوبے کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا
کیپشن: City42 - Sports Complex Project, Punjab Govt, Funds
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) شہرمیں باب پاکستان منصوبہ پھر التواء کا شکار، دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے گزشتہ دور میں شروع کیے سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے اور شوکت خانم فلائی اوور کیلئے فنڈز جاری کردیئے۔

سٹی 42 کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں99کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں ۔ محکمہ خزانہ نے مذکورہ فنڈز سیکرٹری ہاؤسنگ کے حوالے کردیئے ہیں۔ محکمہ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لیے بھی فنڈز جاری کیے گئے ہیں جس میں ہرقومی اسمبلی کے حلقے میں تعمیر ہونے والے فی سپورٹس کمپلیکس کے لیے 83 لاکھ جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک موریہ پل روڈ کی توسیع کے لیے 8 کروڑ 33 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ شوکت خانم فلائی اوور کی واجب الادا رقم کے لیے بھی 8 کروڑ 33 لاکھ جاری کیے گئے ہیں جبکہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے ماسٹر پلان کی کنسلٹینسی کی مد میں15 لاکھ جاری کیے گئےہیں۔

جوہر ٹاؤن میں واٹر سپلائی سسٹم کی بہتری کیلئے 83 لاکھ ،چنگا پانی پروگرام کی مد میں 66 لاکھ ،شہر کے دیہی علاقوں میں مختلف مقامات پر 5 پارکوں کی تعمیر کیلئے بھی فنڈز کا اجراء کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer