ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ:مرئی چیک پوسٹ کے قریب گاڑی میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق, 4 افراد زخمی

 کوہاٹ:مرئی چیک پوسٹ کے قریب گاڑی میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق, 4 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) کوہاٹ کے علاقہ مرئی چیک پوسٹ کے قریب گاڑی میں دھماکہ ہونے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے  مطابق دھماکہ گاڑی میں ہواہے،جس میں ایک شخص جان بحق   ہو گیا ، جبکہ دھماکے سے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ گاڑی کے پچھلے حصے میں پیش آیا،دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ ہو گئیں ہیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیگی۔