ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذو الحجہ کے چاند کی پیدائش،ماہرین فلکیات کی اہم پیشگوئی

 ذو الحجہ کے چاند کی پیدائش،ماہرین فلکیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ماہرین فلکیات کے مطابق ذو الحجہ کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیدا ہو چکا ہے، جس کا وقت ایک بج کر ایک منٹ بتایا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 18 گھنٹے سے زائد ہوگی، جو رویت کے لیے ایک اہم عنصر سمجھا جاتا ہے۔ ان کے مطابق اگر مطلع صاف رہا تو چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان وقفہ 40 منٹ سے بڑھ کر 63 منٹ تک ہو چکا ہے، جو چاند دیکھنے کے امکانات کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ کراچی میں یہ فرق تقریباً 55 منٹ جبکہ پشاور میں 63 منٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آج چاند نظر آ جاتا ہے تو پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ ایک ہی دن، یعنی 27 مئی بروز بدھ ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سپارکو نے بھی پاکستان میں آج چاند نظر آنے کی توقع ظاہر کی ہے، جبکہ سعودی عرب میں بھی ماہرین نے رویتِ ہلال کی پیشگوئی کی ہے۔ تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔