ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفت ملنے والے ٹکٹ سے شہری 50 ہزار ڈالر جیت گیا

مفت ملنے والے ٹکٹ سے شہری 50 ہزار ڈالر جیت گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکہ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے ’فاسٹ پلے‘ ٹکٹ خریدنے پر ملنے والے مفت ٹکٹ کے ذریعے ہزاروں ڈالر جیت لیے۔

ریاست میری لینڈ کے رہائشی اس خوش نصیب فرد نے لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ اکثر ’’فاسٹ پلے‘‘ گیمز کھیلتے ہیں۔ اسی معمول کے تحت وہ ایک روز نارتھ بیچ کے ایک اسٹور پر رکے اور یہی گیم کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

ان کے مطابق انہوں نے ’لائٹننگ کیش فاسٹ پلے‘ گیم کا ٹکٹ خریدا، لیکن حیران کن طور پر مشین سے ایک کے بجائے دو ٹکٹ نکل آئے۔ یہ دراصل ایک پروموشنل آفر تھی، جس کے تحت اس گیم کا ٹکٹ خریدنے والوں کو ’بونس میچ 5‘ کا ایک اضافی ٹکٹ مفت دیا جا رہا تھا۔

اگلے دن جب انہوں نے اس مفت ٹکٹ کو چیک کیا تو وہ حیران رہ گئے، کیونکہ اس میں سے وہ 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت چکے تھے۔