ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں شوہر جھلس کر جاں بحق، بیوی زخمی

گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں شوہر جھلس کر جاں بحق، بیوی زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:نیو کراچی میں گھر میں آتشزدگی کے دوران شوہر جھلس کر جاں بحق اور بیوی جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح نیو کراچی سیکٹر الیون اے لالا گل پارک کے قریب مکان نمبر اے 14 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ کی اطلاع ملنے پر کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی، گھر میں آتشزدگی کے دوران ایک شخص جھلس کر جاں بحق جبکہ خاتون جھلس کر شدید زخمی ہو گئی جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 فائر بریگیڈ کے عملے نے کچھ دیر میں گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔ اس دوران آتشزدگی میں گھریلو سامان خاکستر ہوگیا۔

آتشزدگی کے دوران جھلس کر جاں بحق ہونے والے شخص کی 40 سالہ ارشد اور جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 36 سالہ شائشہ کے نام سے کی گئی، آتشزدگی کے دوران جھلس کر جاں بحق ہونے والا شخص اور جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون آپس میں میاں بیوی ہیں۔