عابد چودھری:لاہور کے علاقے لوئر مال میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور سٹی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نبیل محسن کی نگرانی میں تشکیل دی گئی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد میں ولید اور شہباز شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ وارداتوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔