ویب ڈیسک: پشاور میں کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے بعد اب پشاور میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہر میں عائد تمام اہم پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق دکانوں، مارکیٹوں، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار پر عائد پابندیاں بھی واپس لے لی گئی ہیں۔ یہ اقدام خیبرپختونخوا حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس کے بعد تاجروں اور کاروباری طبقے کو معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل اجازت دے دی گئی ہے۔