وقاص احمد: سی سی ڈی اقبال ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق 25 سالہ حبیب کو طبی امداد کے لیے جناح منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی کی جانب سے مولانا شوکت علی روڈ پر ناکہ بندی کی گئی تھی، اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ملزمان حادثے کا شکار ہو گئے، جبکہ ایک ملزم فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم حبیب موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث زخمی ہوا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔