ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ ؛ ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

مانسہرہ ؛ ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ضلع تورغر کے علاقے چیر میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق حادثہ ضلع تورغرکے ہیڈکوارٹر جدباء کے قریب چیر روڈ پر  پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بےقابو ہوکرگہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔ ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی جدباء سے چیر جار رہی تھی، ٹرالی پر  سات افراد سوارتھے۔ 

 پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مرنے والوں میں ایک خاتون، اسکی بہو اور پوتا پوتی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو جدباء ہسپتال منتقل  کردیا گیا، جہاں سے شدید زخمی ڈرائیور  کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔