سٹی 42 : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد کے سٹوڈنٹس اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ جس میں اپنے خطاب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے، پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے ۔
خطاب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پورے ملک کے اساتذہ کو پاک فوج کی جانب سے سلام بھی پیش کیا ۔