سٹی 42 : صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیب تراش بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 7573 شہریوں کی جیبیں کاٹ ڈالیں ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 2107 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن جیب تراشی کی 1576 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن جیب تراشی کے 1392 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1092، سول لائنز ڈویژن میں جیب تراشی کے 810 مقدمات درج ہوئے، کینٹ ڈویژن میں چار ماہ کے دوران جیب تراشی کی 596 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ جیب تراشی کی بیشتر وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، بس اڈوں اور جنازوں میں ہوئیں ۔