علی ساہی :کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں صو بے بھرسے افسران و اہلکاروں کے دھڑا دھڑ تبادلے کئے جارہے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مختلف یونٹس اور اضلاع سے افسران و اہلکاروں کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں بھجوایا جا رہاہے۔سی سی ڈی میں مزید 63سب انسپکٹرز اور 77اے ایس آئیز کے تبادلے کر دئیے گئے۔ایک ہزار کے قریب اے ایس آئیز سے انسپکٹرز کو مختلف یونٹس اور اضلاع سے سی سی ڈی بھجوا دیا گیا۔
افسران و اہلکاروں کو سی سی ڈی بھجوانے پر اضلاع اور یونٹس میں افسران و اہلکاروں کی شدید قلت ہونے لگی۔سی سی ڈی میں تبادلہ ہونے کے باعث دفتری ، فیلڈ اور تھانوں میں مشکلات درپیش آنے لگی۔
آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ٹونے مراسلہ جاری کر دیا۔