ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس انسپکٹر  کی درخواست 21 مئی کو سماعت کیلئے مقرر 

پولیس انسپکٹر  کی درخواست 21 مئی کو سماعت کیلئے مقرر 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پولیس انسپکٹر کا آئی جی پولیس کیخلاف کارروائی کروانے کیلئےہائیکورٹ سے رجوع کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے پولیس انسپکٹر ناصر عباس کی درخواست 21 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔

جسٹس محمد رضا قریشی پولیس انسپکٹر ناصر عباس کی درخواست پر سماعت کریں گے ،درخواست گزار انسپکٹر کی جانب سے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ پیش ہوں گے،پولیس انسپکٹر نے ترقی نہ ملنے پر آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے ،پولیس انسپکٹر کی جانب سے آئی جی پولیس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے،عدالت نےعدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں آئی جی کی طلبی کا عندیہ دے رکھا ہے، درخواستگزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ عدالتی حکم کے باوجود ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی نہیں دی جارہی، آئی جی نے پولیس افسران کی ترقی کیلئے ڈی پی سی کیلئے 16 مئی تک کوائف طلب کئے ہیں ،ڈی پی سی کے ہونیوالے اجلاس میں بھی درخواست گزار کا نام شامل نہیں کیا گیا ۔
 

Ansa Awais

Content Writer