سٹی42: مجرمانہ حرکتوں کا عادی ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گیا۔ اس بار سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اسے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک نوجوان پر تشدد کرتے دیکھا گیا۔ ٹک ٹاکر کے تشدد کا نشانہ بننے والے شہری نے تھانہ ستوکتلہ میں کارروائی کے لیے درخواست دی تاہم بعد ازاں رجب بٹ نے معافی مانگ لی، معاملہ معافی پر ختم ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں رجب بٹ اور دو دیگر افراد کو ایک سفید کار میں بیٹھے نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ متاثرہ نوجوان عمران نے واقعے کی شکایت پولیس کو دی اور مؤقف اپنایا کہ ان کی گاڑی کے آگے ایک موٹر سائیکل سوار زگ زیگ چلا رہا تھا جسے انہوں نے منع کیا۔ اسی دوران رجب بٹ نے ساتھیوں کے ہمراہ راستہ روک کر ان پر بلا وجہ تشدد کیا۔