سٹی42: ٹرمپ انتظامیہ اور کانگریس مالیاتی خسارہ، سود کا بوجھ کنٹرول کرنے پر متفق نہ ہو سکیں۔عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی۔
امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل اے سے اے اے ون پر آگئی, موڈیز کی پریس ریلیز کےمطابق حالات برقراررہے تو 2035 تک امریکا کا قومی قرض جی ڈی پی کے 135 فیصد تک جا پہنچے گا۔
فی الوقت امریکی قرضہ جی ڈی پی کے 89 فیصد کے برابرہے۔بلند شرح سود، مالیاتی بے یقینی کے امریکی معیشت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔