ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے خوشخبری

سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے خوشخبری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے اچھی خبر ہے، جس کے مطابق غیر ملکی ایجنسی کی جانب سے ملنے والی رقم متاثرہ علاقوں کی ترقی کے لیے استعمال ہوگی۔

اطالوی ایجنسی برائے ترقی و تعاون  سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 40 لاکھ یورو فراہم کرے گی۔ اعلامیے کے مطابق یہ رقم سندھ میں سیلاب سے تباہ خاندانوں کی فلاح کے لیے استعمال ہوگی۔

اعلامیے  میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم کا مقصد متاثرین کو خشک سالی اور ہیٹ ویوز کا سب سے زیادہ شکار افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ رقم   سے 36 ماہ میں متاثرہ اضلاع میں ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب میں معاونت کی جائے گی۔

اس سلسلے میں ایف اے او اور سی ای ایس وی آئی کے نمائندوں نے معاہدے پر باضابطہ دستخط کردیے ہیں۔ اس موقع پر اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلین بھی موجود تھیں۔

اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلین نے بتایا کہ یہ رقم موسمیاتی آفات کے خطرے میں کمی کے لیے پاکستان کی معاونت کرے گی۔

Ansa Awais

Content Writer