(زین مدنی )سول سوسائٹی اور فنکار برادری نے اظہار یکجہتی کے لیے جناح ہاؤس کورکمانڈر ہاؤس کا دورہ کیا اور شرپسند عناصر کے حملے و آتشزدگی کی شدید مذمت کی۔
تفصیلا ت کے مطابق جناح ہاؤس کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ اور آتشزدگی کے خلاف سول سوسائٹی اور فنکار برادری کا اظہار یکجہتی پر ایچ ایس وائے کے دوہ کرنے والوں میں گلوکار استاد حامد علی خان، شفقت علی خان،میگھا،وارث بیگ،عمار بیگ ،شاہد خان معمر رانا،نئیر اعجاز،ساحر علی بگا،نعیم حنیف اورطاہر سرور میر سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر فنکار برادری نے کہا کہ یہ حملہ جناح ہاؤس پر نہیں،پاکستان کی شہ رگ پر کیا گیا ہے فنکار برادری اور سول سوسائٹی کے افراد نے شمعیں روشن کیں اور کہا کہ قائد ہم شرمندہ ہیں کہ شر پسندوں سے آپ کے گھر کو بچا نہیں سکے۔
فنکار برادری نے واضح کیا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔
فنکاروں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے 9مئی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گاجبکہ اس صورتحال میں افواج پاکستان نے صبر کا مظاہرہ کر کے اعلیٰ مثال قائم کی۔