پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری ایک دفعہ پھر گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو ایک دفعہ پھر گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کو پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کیاگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایمان مزاری نے کہاکہ شیریں مزاری کو عدالت کے رہائی کے واضح احکامات کے باوجودد پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ان کاکہناتھا کہ ہیومن رائٹس کی سابق وفاقی وزیر، پی ایچ ڈی ڈاکٹر کے تمام بنیادی انسانی حقوق چھین لئے گئے ۔

Bilal Arshad

Content Writer