تحریک انصاف نے مریدکےمیں جلسہ منسوخ کر دیا

PTI Jalsa Postponed, Muridke, Lahore, City42, Twitter
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے مریدکے میں اپنا مجوزہ جلسہ منسوخ کر دیا۔ ٹویٹر میں پی ٹی آئی کے آفیشل ہینڈل کی جانب سے بدھ کی شام چھ بجے بتایا گیا کہ انتظامیہ کی جانب سے مریدکے میں جلسہ کی اجازت نہ دیئے جانے کی وجہ سے جلسہ منسوخ کر دیا گیا  ہے۔

قبل ازیں منگل کے روز تحریک انصاف کے زرائع نے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ٹکٹ ہولڈروں کے ساتھ عمران خان کی ملاقات کے بعد بتایا تھا کہ عمران خان نے مرید کے میں جلسہ ہر  صورت میں کرنے کی ہدایت کی ہےاور وہ خود جلسہ سے خطاب کریں گے۔ tتحریک انصاف کے آفیشل اکاونٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ اب مریدکے میں جلسہ کی تاریخ  انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد طے کی جائے گی۔