تحریک انصاف غیر ریاستی جماعت کا روپ دھار چکی، عامر میر

تحریک انصاف غیر ریاستی جماعت کا روپ دھار چکی، عامر میر
کیپشن: Amir Mir, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر  کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف غیر ریاستی جماعت کا روپ دھار چکی ہے، جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالے زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران  عامر میر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 24 گھنٹے میں دہشتگردوں کو پولیس کے حوالے کردے، آئندہ کوئی دہشت گردی کرے گا تو پولیس کی جانب سے اسلحہ کا استعمال کیا جائے گا، اب تک 3400 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے پہلے ویڈیو میں دھمکی دی تھی، عمران خان مسلسل فوج اور اس کی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی کررہے تھے، عمران خان نے اب اپنی دھمکیوں کو عملی شکل دیدی، پاکستان میں سالہا سال سے سیاسی رہنماء جیلیں کاٹتے رہے ہیں۔

  نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر   کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کو ایسے پیش کیا گیا کہ ان کیلئے کوئی قانون نہیں ہے، لوگوں کو فوجی تنصیبات پر حملے کیلئے اکسایا گیا، حکومت نے حملہ آوروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کرلیا، ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

Bilal Arshad

Content Writer