ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج اور کل بادل برسنے کا امکان

آج اور کل بادل برسنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: شہر میں بادل برسانے والے سسٹم کی انٹری، محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، بلوچستان ،کے پی ،گلگت بلتستان ، اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ سندھ کے بالائی علاقوں سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور  پھرپہلے نمبر پر آگیا،شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 165ریکارڈ کی گئی، فیز 8ڈی ایچ اے 191،سید مراتب علی روڈ پر شرح 171، شاہدرہ 175،یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 171 ریکارڈ کی گئی۔ 

واضح رہےکہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 44 ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔