شادباغ،  ملزم نےخواتین سمیت چار افراد پر فائرنگ کر دی

Shadbagh,firing,four injured
کیپشن: Rescue 1122 ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)شادباغ میں معمولی رنجش پر رشتہ دار ملزم نے فائرنگ کر کے خواتین سمیت چار افراد زخمی کر دیے،ملزم موقع سے فرارجبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق شادباغ کے علاقے عیسی نگر میں فائرنگ کے باعث خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے،زخمیوں میں پرویز،مسکان اور روبینہ سمیت چار افراد  شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق پرویز مسیح کے سالے عرفان اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کی جن کی تلاش جاری ہے،دوسری جانب سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ایس پی سٹی کو فوری ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔