ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف پاکستان آکر سیاست کریں : مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان ، نوازشریف
کیپشن: Fazal ur Rehman , Nawaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس آجانا چاہیے اور ملک میں رہ کر سیاست کرنی چاہیے۔آرمی چیف تعیناتی جلسوں میں زیر بحث نہیں لانی چاہیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے واضح طور پر کہا کہ اصلاحات کے بعد ہی انتخابی میدان میں اُترا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے  کہا کہ گدلے پانی سے دوبارہ گدلے پانی میں اترنا کوئی معقول بات نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سال سوا سال کی مدت ہی تو ہے، اس سے آگے تو جا نہیں سکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ باہمی مشاورت سے انتخابی مرحلہ طے کیا جائے گا، انتخابی اصلاحات میں کتنا وقت لگتا ہے؟ اس بارے میں قبل از وقت کوئی بات نہیں کہی جا سکتی ہے۔

انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ تباہ معیشت کو سنوارنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب باہمی مشاورت سے انتخابی مرحلہ طے کیا جائے گا اور انتخابی اصلاحات میں کتنا وقت لگتا ہے اس بارے میں قبل از وقت کوئی بات نہیں کہی جا سکتی۔

فوری انتخابات کے امکان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سال، سوا سال کی مدت ہی تو ہے اس سے آگے تو نہیں جایا جا سکتا اور ویسے بھی ابھی گدلے پانی سے دوبارہ گدلے پانی میں اترنا کوئی معقول بات نہیں ہو گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ تباہ و برباد معیشت کو سنوارنا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor